تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:6

کیون کاسٹنر کی ڈرامہ فلم " بلیک آر وائٹ" کا نیاٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس......ہالی وڈ اداکار کیون کاسٹنر کی ڈرامہ فلم " بلیک آر وائٹ" کا نیاٹریلر جاری ۔ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار کیون کاسٹنر کی ڈرامے سے بھرپورفلم" بلیک آر وائٹ" کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکارو رائٹر مائیک بِنڈر کی اس فلم کی کہانی اایسے رشتوں کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں رنگ و نسل کی قید نہیں ہے بلکہ اصل معنی محبت اور دوستی کے ہیں۔دادا ، پوتی اور پڑوسیوں کی ایسے انوکھے رشتے کی عکاسی کرتی ۔اس فلم میں مرکزی کردار آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار کیون کاسٹنر نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گلیئن جیکب ، جینیفر اہلی ، آکٹیویا اسپینسر اور بِل بر شامل ہیں۔ٹوڈ لیوس ، کیون کاسٹنر اور مائیک بلنڈر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ڈرامہ فلم کو 23 جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.