تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:2

لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ2015کی تقریب

جیو نیوز - لاس اینجلس .........مائیکل کیٹن نے بہترین اداکا ر کا گولڈن گلوب ایوارڈجیت لیا ۔ایمی ایڈمز کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔امریکا کےشہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ2015کی تقریب ہوئی۔بہترین اداکارکا ایوارڈ فلم" برڈ مین" سے مائیکل کیٹن نے جیت لیا۔بیسٹ ڈائریکٹر کی کیٹگری میں فلم بوائے ہڈ کے ڈائریکٹر رچرڈ لنکلیٹرکامیاب رہے ۔ غیرملکی فلموں کی کیٹگری میں لیویاتھن اور بہترین اسکرین پلے کے لیے فلم" برڈ مین" فاتح رہی ۔بہترین معاون اداکارہ فلم بوائے ہڈ سے پٹریشیا آرکیٹ قرار پائیں۔How to Train Your Dragon بہترین اینی میٹڈ فلموں میں سرفہرست ر ہی ۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم بگ آئیز سے ایمی ایڈمز نے جیت لیا۔بیسٹ اوریجنل سانگ کا ایوارڈ فلم سیلما سے گلوری نے جیتا۔ بہترین موسیقار کا ایوارڈ The Theory of Everything سے جان جانسن نے جیت لیا۔بہترین معاون اداکار "Whiplash" سے جے کے سمنز رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.