تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:31

امریکن باکس آفس پر کن فلموں کا راج رہا اس ہفتے

جیو نیوز - ہالی ووڈ ..... اس ہفتے کون سی فلموں کا باکس آفس پر راج رہا؟۔نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے لائم نیسن کی مقبول فلم سیریز کا تیسرا حصہ ’’ ٹیکن‘‘ کا راج رہا، ریلیز کے 3 دنوں میں فلم ٹیکن نے 4 کروڑ چار لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔انسانی حقوق کی جدوجہد پر مشتمل فلم ’سلما‘ ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔فلم میں انسانی حقوق کے علمبردار معروف امریکی مارٹن لوتھر کنگ کی جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے ۔ تیسرے نمبر پر ڈزنی پکچرز کی ’ان ٹو دا ووڈز‘ رہی، جس نے اس ہفتے مزید 98 لاکھ ڈالر کمائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.