تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:19

بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کی سزا بحال کر دی

جیو نیوز - ممبئی ......بھارت کی عدالت عظمیٰ نے کالے ہرن کے شکار کےکیس میں سلمان خان کی 5 سال قید کی سزا بحال کرتے ہوئے انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے راجستھان ہائی کورٹ کے سزاکے خلاف حکم امتناع کو معطل کرتے ہوئے سلمان خان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتےہو ئے ان کی سزا بحال کردی ہے ، عدالت عظمیٰ نے راجستھان ہائی کورٹ کوحکم دیا ہے کہ وہ کالا ہرن کیس کی دوبارہ سماعت کرے ،تاہم اگر سلمان خان ملک سے باہر جانا چاہیں تو وہ ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔کالا ہرن کیس پرسلمان خان نے 2007 میں را جستھان ہائی کورٹ سےحکم امتناع لیاتھا۔ انہیں دو مختلف کیس میں ایک سال اور 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ ضمانت پر تھے۔ستمبر 1998 میں فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں" کی شوٹنگ پر سلمان خان ، سیف علی خان ، سونالی ، تبو اور نیلم پر کالا ہرن کے شکار کا مقدمہ چلا تھا، جس میں سلمان خان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.