تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:7

بدترین فلموں کے آسکرز’’رازی ایوارڈز‘‘ کیلئے نامزدگیاں

جیو نیوز - لاس اینجلس......بدترین فلموں کے آسکرز یعنی’’ Razzie ایوارڈز‘‘ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔فلموں کی عزت افزائی 21 فروری کو کی جائے گی۔سال 2014 میں کامیاب ترین فلموں کو تو ملے گا آسکر مگر وہ فلمیں جنہوں نے شائقین کو متاثر کرنے کے بجائے انکے وقت کو برباد کیا انہیں ملے گا سال کی بدترین فلموں کااعزاز یعنی Razzie ایوارڈ ۔۔۔ 35 ویں سالانہ Razzie ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔مائیکل بے کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’ Transformers:Age of Extinction" سات بدترین ایوارڈ کی نامزدگیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔6 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر دیو مالائی کہانی پر مبنی فلم "The Legend of Hercules اور فلم "Saving Christmas موجود ہے ،،معروف اداکارہ کیمرون ڈیاز کو آج تک آسکر کےلئے نامزدگی تو حاصل نہ ہوسکی البتہ انہیں دو فلموں میں بدترین ہیروئن کے اعزاز کے لیے ضرورنامزد کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.