تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:10

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر ڈرامہ ،لندن میںشاندار پریمئیر

جیو نیوز - لندن......لندن کے ویسٹ اینڈ تھیٹر میں برطانوی شہزادی ڈیانا کی زندگی کے بارے میں ڈرامہ کاشاندار پریمئیر ہوا ۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی و موت سے متعلق متنازع ڈرامہ "ٹروتھ،لائیز، ڈیانا" جون کو ن وے نے لکھا اور انہوں نے اس میں اداکاری بھی کی ہے۔جان کون وے نے ڈرامہ میں لیڈی ڈایانا کی موت سےمتعلق سنسنی خیز نئی معلومات دی ہیںاورویلز کی شہزادی سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھایاہے۔ڈیانا نے پرنس چارلس سے دسمبر 1992 میں رسمی طور پر علیحدگی اختیار کرلی اور 1996 میں دونوں میں طلاق ہوگئی ،جس کے ایک سال بعد پیرس میں شہزادی ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفائد کارحادثےمیں مارے گئے۔حادثہ کے ساتھ ہی کئی سازشوں اور افواہوں نے جنم لیا، جن میں دودی کے والد کاپرنس فلپ پر دونوں کے قتل کا الزام لگانا شامل تھا۔دوسرے یہ کہ پاپارازی فوٹو گرافر کی وجہ سے تیز رفتاری خوفناک حادثے کا سبب بنی یا کچھ اور۔ڈرامے کے رائٹر اور ایکٹر کون وے کا کہناہے کہ یہ ڈرامہ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ عوام کے اس سوال کا جواب دیا جائے کہ اسٹیبلشمنٹ کیا کہتی رہی ہے۔ کون وے نے ڈرامہ لکھنے کے لئے ڈیاناکے بارے میں لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کیا۔تحقیقاتی صحافی جان مورگن سے ملاقات کی،ڈیانا کے قریبی ساتھیوں سے انٹرویولئے، پولیس،گواہوں کے بیانات، میڈیکل رکارڈز اور کورٹ کی ٹرانسکرپٹ سے بھی مدد لی ،جن میں ڈیانا کا بٹلرپال بورل،سابق دوست جیمزہیوٹ اورمحمدالفائید بھی شامل ہیں۔ڈرامے میں بتایا گیا ہےکہ جیمز ہیوٹ شہزادی ڈیانا کو پرنس ہیری کی پیدائش سے پہلے بھی جانتا تھا، ڈرامے کے ایک منظر میںجیوٹ کا کرداربتاتا ہےکہ اس کے ڈیاناسے ہیری کی پیدائش سے ایک سال پہلے سے تعلقات تھے ،لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ ہیری کا باپ ہے۔1995 میں ایک برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو کے دوران ڈیانا نے ہیوٹ سے تعلقات کااعتراف کیاتھا۔ڈیانا کی زندگی اور موت سے متعلق تنازعات سے بھرپور ڈرامہ "ٹروتھ ،لائیز، ڈیانا" لندن بھر میں 14 فروری سے پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.