تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:19

آسکر کی نام زدگی حاصل کرنے کے لیے متوقع امیدوار

جیو نیوز - لاس اینجلس.........اس سال کا آسکر کون اپنے نام کرے گا،اس کے بارے میں تو پہلے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا،لیکن آسکر ایوارڈز کی نامزدگی کون کون حاصل کرسکتا ہے۔فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سال آسکر کا اعزاز کون کون اپنے نام کرسکے گا،اس کیلئے تو 22فروری تک انتظار کرنا ہوگا،لیکن امید ہے کہ بوائے ہڈ،برڈمین،سیلما، دا امیٹیشن گیم اور دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل بہترین فلموں کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔بہترین اداکاراؤں کی نامزدگیوں کیلئے اسٹل الائس کی جولیان مور، فلم وائلڈ کی ریز ویدراسپورن اور گون گرل کی روزمنڈ پائیک فیورٹ ہیں۔ بات کریں بہترین اداکاروں کی ،تو برڈ مین کے مائیکل کیٹون، فلم دی ایمیٹیشن گیم کے بینڈکٹ کمبربیچ اور دی تھیوری آف ایوری تھنگ کے ایڈ ی ریڈمائن اس کیٹیگری کے لیے اہم امیدوارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.