17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:57
نئی کامیڈی ڈراما فلم" گیٹ ہارڈ"کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا
جیو نیوز - ہالی وڈ.......ہالی وڈ کی نئی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم" گیٹ ہارڈ"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔کامیڈی اور ڈراما سے سجی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جسے فراڈ کے الزام میں دس سال کی سزا ہوجاتی ہے اور وہ جیل میں وقت گزارنے کی ترکیب سیکھنے کے لیے ایک شخص کی خدمات حاصل کرتا ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں میں کیون ہارٹ، اور ایلی سن بری شامل ہیں۔ بھرپور دلچسپی لیے یہ فلم 27 مارچ سے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔