18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:11
منفرد آواز کے مالک کے ایل سہگل کو بچھڑے 68 برس بیت گئے
جیو نیوز - لاہور .....کندن لال سہگل نےاُس دور میں گائیکی کونیااندازدیا،جب فلمی صنعت کے آغازکادور تھا۔ 2سوکےقریب فلمی اورغیرفلمی گیتوں میں آواز کا جادو جگانے والے کے۔ایل سہگل کوہم سےبچھڑے آج ، 68 برس بیت گئےہیں۔11اپریل 1904ء میں نواں شہرجموں وکشمیر میں پیدا ہونیوالےسہگل نے1931ء میں فلم محبت کےآنسو میں اداکاری سےفنی سفر کا آغاز کیا۔ یہ وہ دور تھا جب اداکار عموماً گلوکاری بھی خودہی کیا کرتے تھے۔اس دور میں اداکار تو اور بھی اچھے مل جائینگے، مگر آواز کی دنیا میں جو مقام سہگل کو ملا وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔صبح کا ستارہ اور زندہ لاش کے بعد انہیں شہرت ملی1935ء میں سرود چندر چیٹرجی کے شہرہ آفاق ناول پر بننے والی فلم دیوداس سے، اس کے گانوں’ پیا بن آئے نہ چین اور اب دن بیتک نہ ہے‘ نے ہرکسی کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔سہگل نے نیوتھیٹر کے بینر تلے کروڑ پتی،پجارن۔دیدی،اسٹریٹ سنگر،ساتھی دشمن اور بنگالی جیسے کئی کامیاب فلمیں کیں۔انہوں نے38فلموں میں اداکاری اور گلوکاری بھی کی۔تان سین اور شاہ جہان میں گائے ہوئے گیت آج بھی تروتازہ ہیں۔1947ء میں فلم پروانہ سہگل کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی۔اس فلم کے میوزک ڈائریکٹر خواجہ خورشید انور تھے۔کندن لال سہگل 18جنوری 1947ء کو جگر کے عارضے میں مبتلا ہوکر اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔صرف 45برس تک جینےوالےاس فنکارکوان کی آواز ان کے چاہنے والوں کی دلوں میں آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔