تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:35

امریکن اسنائپر ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھاگئی

جیو نیوز - لاس اینجلس ...... 6 آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد ایکشن فلم ’’امریکن اسنائپر‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر ساری فلموں پر نشانہ لگا کر ڈھیر کر دیا ہے۔ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور یہ شاہکار فلم ریلیز کے 3دن میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر’کرِس کائل‘ کی سوانح عمری پر مبنی ہے ۔جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔’امریکن اسنائپر‘ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرٹکس چوائس ایوارڈز سمیت 5 دیگر ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے6 نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔دوسرے نمبر دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ رومانٹک کامیڈی فلم ’ دی ویڈنگ رنگر‘ موجود ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں میںکیوین ہارٹ،جوش گڈشامل ہیں۔ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالر کما کر فلم Paddington تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔فلم کی کہانی ایک بھالو کی ہے جو شہر میں کھو جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.