تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:35

ہالی وڈ کی نئی ہاررتھرل فلم "آؤٹ آف دی ڈارک"کاٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ........ہالی وڈمیں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکربنی نئی ہاررتھرل فلم"آؤٹ آف دی ڈارک "کا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔لوئیس کوئیلیزکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی شیطانی روح کے زیرِ اثرایک ایسے ویران گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں غیر مّرئی قوتیں اور مافوق الافطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ تمام خاندان کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردار جولیا اسٹیلیس،اسکاٹ اسپیڈ مین اورپکسی ڈیوس ادا کر رہے ہیں ۔یہ فلمرواں سال 27فروری کونمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.