تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:0

میڈونا کا کمپیوٹر ہیک کرنے والا مشتبہ اسرائیلی شہری پکڑا گیا

جیو نیوز - نیویارک.........شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا کا کمپیوٹر ہیک کرنے والا مشتبہ اسرائیلی شہری پکڑا گیا۔ ملزم کی گرفتاری پرمیڈونا نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایف بی آئی ،اسرائیلی پولیس اور ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہیکر کو پکڑنے میں مدد دی۔انہوں نے اس سلسلے میں اپنے مداحوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔ میڈونا کے کمپیوٹر کو اسرائیلی شہری نے ہیک کر کے ان کے آنےوالے البم Rebel Heartکے نامکمل گانے انٹرنیٹ پر جاری کردیےتھے۔2013 میں مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.