23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:51
کراچی میں ہنری صوفے کے منفرد فن پاروں کی نمائش
جیو نیوز - کراچی ..... کراچی میں شہر قائد کی پرانی عمارتوں کے عشق میں مبتلا یورپی مصور کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔فرانسیسی مصور ہنری صوفے کے فن پاروں میںدر و دیوار ،کھڑکیاں،سڑھیاں اور بڑے بڑے ہالز جیسے عمارتوں کے اندرونی اور کئی بیرونی مناظرپیش کئے، مصور نےاپنے کام سے ایک دنیا یا حالت کی دوسرے میں منتقلی کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔آرٹسٹ ہنری صوفے کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کام میں ایسی تاریخی یا پرانی عمارتوں اور مقامات کے نظا رے ہیں، جن کی گزرتے وقت کے ساتھ چمک کے ساتھ ساتھ یاد بھی ماند پڑتی جارہی ہے۔ بلیک اینڈ وایٹ رنگ اور پین اور انک کے میڈیم سے اپنے خاص لگاو کو برقرار رکھتے ہوئے سیلف ٹوٹ آرٹسٹ ہنری صوفے نے اپنے خیال اور فن کا اظہار کاغز پر کیا ہے۔آرٹسٹ کا مزید کہناتھا کہ اکثر سفر کی حالت میں رہنے کے باعث کینوس اور پینٹ کی جگہ کاغز اور پین کا استعمال میرے لئے آسان ہے اور مجھے بلیک وایٹ کام پسند بھی ہے۔70 کی دہائی سے پاکستان سے اپنا ناطہ جوڑنے والے فرانسیسی فنکار ہنری صوفے کی ان بایس ڈراینگز کا مجموعی ٹایٹل rites of passage ہے، جو آرٹ چوک گیلری میں 31 جنوری تک آویزاں رہیں گی۔