23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:20
دپیکا پڈوکون اپنائیں گی نئی فلم میں نیا انداز
جیو نیوز - ممبئی........ بالی ووڈ ہیروئن دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم "باجی راؤ مستانی" میں کچھ نئے انداز میں نظر آئیں گی ۔ ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں دینے والی دپیکا اب اٹھائیں گی ہاتھ میں تلوار اور کریں گی گھڑسواری ۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے کی قائل ہیں ،اسی لیے نئی فلم باجی راؤ مستانی میں شائقین کے دلوں پر تیر چلانے کے لیے تلوار چلانا اور گھڑسواری کی ٹریننگ شروع کرنےوالی ہیں،جس کیلئے مارشل آرٹ کے ماہر کی خدمات بھی لی جائیں گی۔