24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:8
اسٹیٹ بینک 2015 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کر رہا ہے
جیو نیوز - کراچی.......اسٹیٹ بینک کی جانب سے 2015 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آ ج کیا جارہا ہے ۔اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود ایک سال بعد 10 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 9 فیصد کردی تھی۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ حالیہ عرصے کے دوران مہنگائی کی رفتار سست رہنے کے سبب یہ شرح مزید کم ہوسکتی ہے۔گزشتہ ساڑھے چہ ماہ کے دوران حکومت نے کمرشل بینکوں سے 700 ارب روپے قرض لیا جس کے باعث اس عرصے میں نجی شعبے کو ملنے والی رقم 35 فیصد کم ہوگئی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر حکومت اسی طرح بینکوں سے قرض لیتی رہی تو نجی شعبے کو ترقی کے لیے فنڈز ملنا مزید کم ہوجائیں گے اور شرح سود میں کسی مزید گراوٹ کا فائدہ نظر ہی نہیں آئے گا۔