27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:6
’’ میرا سلطان‘‘ کی آخری قسط آج جیوکہانی پر نشرکی جائےگی
جیو نیوز - کراچی........سلطنت عثمانیہ کے سب سے طاقتور سلطان کی داستان کا اختتام آن پہنچا، مقبول سیریل میرا سلطان کی آخری قسط آج رات ساڑھے نو بجے جیو کہانی پر نشر کی جائے گی،نیٹ۔سلطنت عثمانیہ کے دسویں اور سب سے طاقتور سلطان سلیمان کی اس داستان جلال وجمال نے سولہ مئی دو ہزار تیرہ سے پاکستان بھر میں دھوم مچا رکھی ہے۔ پلاٹ ، کردار، کہانی مکالمے اور پروڈکشن، ہر لحاظ سے قابل تعریف یہ ترک سوپ اوپرا دنیا کے پچاس سے زاید ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جیو کہانی پر نشر کیے جانے والے ترکی کے اس تاریخی ڈرامے کے اردو ترجمے نے پاکستان میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی سطع کی یہ پروڈکشن ملکی ٹی وی پر نشر کی جانے والی سب سے مہنگی ڈرامہ سیریل ہے۔دو ہزار تیرہ سے دھوم مچاتے سوپ ڈرامہ میرا سلطان کی آخری قسط 27جنوری منگل کی شب نو بج کر تیس منٹ پر نشر کی جائے گی صرف جیو کہانی پر۔