تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:29

عمر زیادہ مگر روح جوان،امیتابھ کاتاحال ریٹائرمنٹ نہیں کوئی امکان

جیو نیوز - لندن ......بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی عمرزیادہ ہوگئی ہےمگرروح جوان ہے۔ امیتابھ بچن کہتےہیں کہ ابھی ریٹائرمنٹ کے دور دور تک امکان نہیں۔ فلم شمی تابھ کی پروموشن کیلئے امیتابھ بچن نے دیگر فنکاروں کے ساتھ لندن میں پریس کانفرنس کی۔اور کہا کہ یہ فلم بالکل اچھوتی کہانی پربنائی گئی ہے۔فلم کےبارےمیں امیتابھ بچن نے کہاکہ یہ 2 افراد کی کہانی پرمبنی ہے جوغیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور جب وہ مل جاتے ہیں توانتہائی دلچسپ صورتحال پیداہوتی ہے۔امیتابھ بچن کاکہناتھا کہ نوجوان اداکاروں کےساتھ کام کرنےمیں انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔امیتابھ بچن نےکہاکہ فلم کی نوجوان کاسٹ کی پرفارمنس انکےلیےحیران کن تھی اورفلم کامیاب رہےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.