تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:12

علی سفیان آفاقی نے بطور صحافی،ادیب،فلمی مکالمہ نگار خدمات انجام دیں

جیو نیوز - لاہور.......... پچاس سال تک صحافت اور فلم سے منسلک رہنے والے علی سفیان آفاقی منگل کی شام لاہورمیں انتقال کر گئے۔ 22اگست 1933ء میں بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے علی سفیان آفاقی نے صحافتی زندگی کا آغاز 1951ء میں روزنامہ تسنیم سے کیا ،مختلف اخبارات اور جرائد میں بطور ایڈیٹر اور کالم نویس خدمات انجام دیں ۔ فلمی دنیا سے وابستہ ہوئے1957 ء میں فلم ٹھنڈی سڑک سے، بطور کہانی نویس اور مکالمہ نگار یہ آفاقی صاحب کی پہلی فلم تھی۔ فلمی صنعت میں 30سال سے زائد عرصے کے دوران علی سفیان آفاقی نے 50سے زائد فلموں کی کہانیاں اور مکالمے لکھے۔ ان فلموں میں فرشتہ، سوال، دامن اور چنگاری، ایاز، شکوہ،صاعقہ، و دیگر شامل ہیں۔ علی سفیان آفاقی نے جہاں کئی فیملی سپر ہٹ فلمیں دیں، ا ُن کی کئی فلمیں آج بھی ایور گرین شمار ہوتی ہیں۔ علی سفیان آفاقی آج ہم میں نہیں، مگر ان کی تحریریں اور ان کی تخلیق کردہ فلمیں چاہنے والوں کے دل میں انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.