29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:26
فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں اپنی اداکاری سے ہیپی نہیں،شاہ رخ خان
جیو نیوز - ممبئی.......بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اس سال وہ خود کو کسی ایوارڈ کے مستحق نہیں سمجھتے کیونکہ وہ یپی نیو ایئر سمیت 2014 ءمیں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلموں میں وہ اچھی اداکاری نہیں کرسکے۔شاہ رخ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘نے 2014 میں بہت اچھا بزنس کیا لیکن ایک اداکار کی حیثیت سے انہیں لگتا ہے کہ فلم میں انہوں نے ایسا کام نہیں کیا جیسا کہ انہیں کرنا چاہئے تھا اس لئے وہ خود کو کسی ایوارڈ کا حقدار نہیں سمجھتے۔