29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:43
فلم "شمیتابھ" کے ڈائیلاگ پروموز جاری
جیو نیوز - ممبئی......بگ بی کے چاہنے والے ہوجائیں تیار کیونکہ امیتابھ بچن اور دھنوش کی نئی بالی ووڈ فلم شمیتابھ کے نئے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیئے گئے ہیں۔فلم کے ہدایتکاراور رائٹر آر بالکی ہیں جو اس سے قبل بھی بالی ووڈ کو پا اور چینی کم جیسے بلاک بسٹر فلمز دے چکے ہیں۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں امیتابھ بچن اور دھنوش کے علاوہ اکشرا ہاسن اور ریکھا بھی شامل ہیں جبکہ مہمان اداکاروں کے طور پر کرن جوہر،مہیش بھٹ،روہت شیٹھی،جاوید اختر ،بونی کپور ،ایکتا کپور،اوم پرکاش مہرااور گوری شندے بھی فلم میں اپنی انٹری دیں گے۔امیتابھ بچن،ابھیشیک بچن،سنیل للااور ایکتا کپور سمیت دیگر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم ایروس انٹرنیشنل کے بینر تلے 6فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔