تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:21

شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر بھی سب سے آگے

جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان فلموں کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سب سے آگے نکل گئے ہیں۔شاہ رخ کے ٹوئٹر پر نہ تو مداحوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور نہ ہی ان کے کسی پیغام پر انہیں زبردست داد ملی ہے بلکہ انہوں نے کیا ہے کہ ٹوئٹر کی وڈیو ایپلی کیشن کا سب سے پہلے استعمال۔شاہ رخ خان نے ٹوئٹر کی اس نئی ایپلی کیشن سے سب سے پہلے اپنا وڈیو پیغام اپنے چاہنے والوں کے نام کیا۔ٹوئٹر کی اس نئی ایپلی کیشن کی بدولت اپنی وڈیو ایڈٹ کر کے ویب سائٹ پر ڈالی جا سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.