تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:41

’’ویلکم ٹو لندن‘‘ جیو فلمز کے بینر تلے پاکستان میں جلوے دکھانے کو تیار

جیو نیوز - کراچی.........جیو نیوز کی جانب سے ملک میں سنیما کے ری وائیول کیلئے ایک اور قدم،برطانیہ میں دھوم مچانے کے بعد اب ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم’’ویلکم ٹو لندن‘‘ جیو فلمز کے بینر تلے پاکستان میں جلوے دکھانے کو تیار ہے۔ جیو فلمز کے تحت ریلیز کی جانے والی فلم’’ویلکم ٹو لندن‘‘ کی کہانی برطانیہ میں مقیم تارکین وطن پر شب و روز گزرنے والی مشکلات پر مبنی ہے۔ اس فلم کے ہیرو اور ہدایتکار برطانوی نژاد پاکستانی اسد شان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں فلم سے متعلق بتایا کہ یہ فلم اپنی موسیقی، کہانی اور اداکاری کے اعتبار سے نہایت دلچسپ اور منفرد ہے۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے کام کیا ہے جبکہ فلم کے عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں نے گائے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم کی ایڈیٹنگ آسکر ایوارڈیافتہ کرس ڈکنز نے کی ہے، جیو فلمز کی شاندار پیشکش اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور یہ فلم’’ویلکم ٹو لندن‘‘ 30 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.