30 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:17
فلم امریکن اسنائپر کا باکس آفس پر راج
جیو نیوز - ہالی وڈ........فلم امریکن اسنائپر کا باکس آفس پر راج کررہی ہے جس کی کمائی 26 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔امریکی نیوی سیل کی کہانی پر مبنی فلم امریکن اسنائپر فلم بینوں کی پسندیدہ ترین فلم بن گئی ہے۔آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کلنٹ ایسٹ وڈ کی یہ فلم توقع ہے کہ تیسرے ہفتے بھی نارتھ امریکن باکس آفس پر راج کرے گی ۔ دنیا بھر سے یہ فلم اب تک 261 ملین ڈالر سے زائد بزنس کرچکی ہے۔اس ہفتے ریلیز ہونے والی ایک اور فلم پروجیکٹ المانیک ہے ۔جس میں نوجوانوں کو ٹائم ٹریول مشین کا غلط استعمال کرتے دکھایا گیا ہے ۔توقع ہے کہ یہ فلم اتوار تک ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سمیٹ لے گی ۔