تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:0

سد ابہار دھنوں کے خالق ماسٹر عبداللہ کی 21ویں برسی

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان فلم انڈسٹری میں سدا بہار دھنیں تخلیق کرنے والے لیجنڈ موسیقار ماسٹر عبداللہ کو چاہنے والوں سے بچھڑے 21برس بیت گئے۔1962ء میں انورکمال پاشا نے اپنی فلم سورج مکھی کے ذریعے ماسٹر عبداللہ کی شکل میں لالی وڈ کو ایک برا موسیقار دیا۔ماسٹر عبداللہ نے اردو سے زیادہ پنجابی دھنیں تخلیق کیں۔ان کی موسیقی کے سحر میں شائقین اور گلوکار سبھی گرفتار رہے۔1965ء میں فلم ایک سی چور میں ماسٹر عبداللہ نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔واہ بھئی واہ،لاڈو،ملنگی،کمانڈر،زندگی،رنگو جٹ ،ٹیکسی ڈرائیور اور بابل جیسی شاہکار فلموں کی کامیابی میں ماسٹر عبداللہ کی موسیقی کا اہم کردار رہا۔ماسٹر عبداللہ آج ہم میں نہیں لیکن اس عظیم موسیقار کی انمول دھنیں آج بھی انہیں موسیقی کے دلدادہ افراد کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.