تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 فروری 2015
وقت اشاعت: 0:43

فلم "ٹومارولینڈ"کا پہلاکلپ جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک.....ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ کا پہلاکلپ جاری کردیا گیا ہے۔بریڈ برڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر روانہ ہوجاتے ہیں۔فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں جارج کلونی ،برٹ رابرٹسن،ہیولاری،تھامس رابنسن،ٹم مک گرا اور جوڈی گریر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بھی بریڈ برڈ نے ہی سر انجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم آئندہ برس 22مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.