2 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:49
شادی کی بات پکی ہونے لگے تو لوگ بھاگ جاتے ہیں، میرا کا شکوہ
جیو نیوز - کراچی.........اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ جب شادی کی بات پکی ہونے لگتی ہے تو لوگ بھاگ جاتے ہیں، اس سلسلے میں صحافی بھائی ہی کچھ کریں۔ میرا نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ جتوانے والے کھلاڑی کے ساتھ ڈنر کریں گی۔ میرا کراچی پریس کلب آئیں، اپنی فلم ’’ہوٹل‘‘ کی پروموشن کے لیے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں ایوارڈ جیتنے والی یہ فلم، مارچ میں پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔ اس موقع پر جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آپ شادی کب کریں گی تو ان کا جواب تھا۔ اداکارہ میرا سے یہ بھی پوچھا گیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے، تو آپ انہیں کیا تحفہ دیں گی، تو میرا نے وعدہ کیا کہ جو کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ جتوائے گا اس کے ساتھ ڈنر کریں گی۔