تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:22

ایکشن فلم "اسپوکس- دی گریٹرگُڈ"کا ٹیزرٹریلر منظر عام پر آگیا

جیو نیوز - نیویارک........ایکشن کے دیوانے اب تیار ہو جائیں کیونکہ سنسنی سے بھرپور نئی برٹش اسپائی فلم "اسپوکس- دی گریٹر گُڈ"کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایت کاربھرت نرولی کی اس فلم کی کہانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ایسے جاسوس کے گِرد گھوم رہی ہے جن کی گرفت سے لندن میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے پر کام کرنیوالا خطرناک دہشت گردفرار ہو جاتا ہے۔اس منصوبے پر عمل در آمد روکنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کو چند طاقتور لوگوں کی مدد حاصل ہوتی ہے جن کو ماہر ایجنٹس بے نقاب کرتے ہوئے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔فیدر اسٹون ، اسٹیفن گیرٹ اور اولی میڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرون کے اداکارکِٹ ہیرنگٹن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پیٹر فرتھ، جینیفر اہلی ، پال بلیک ویل اورڈیوڈ ہیئر ووڈ شامل ہیں۔ ایکشن ، سسپنس اور تھرل پر مبنی یہ اسپائی فلم ٹوینٹھیتھ سنچری کے تحت رواں سال8مئی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.