تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:6

فلم"بدلہ پور"کے نئے گانے"جدائی"کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ کے اسٹوڈنٹ ورون دھون اب باپ بن کر بدلہ لینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ورون دھون اور نواز الدین صدیقی کی نئی ایکشن تھرلر فلم"بدلہ پور"کے ٹریلر کے بعد فلم کے گانوں کی وڈیوز یکے بعد دیگرے منظر عام پر لائی جارہی ہیں۔اسی سلسلے میں دنیش وجن اور پریا سرایا کے تحریر کردہ"جدائی"کے بولوں پر مبنی نئے گانے کی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جسے معروف گلوکار اریجیت سنگھ اور ریکھا بھردواج کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں ہیرو ورون دھون اپنی بیوی اور بچے کی جدائی پر غمزدہ نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکارسریرام راگھوان کی اس فلم میں ورون دھون کے ساتھ نواز الدین صدیقی،ہما قریشی ، یامی گوتم ،دیویا دتا اور ونے پھاٹک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔سنیل للّااور دنیش وجن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی راگھو(ورون دھون)کے گرد گھوم رہی ہے جو ایڈ ایجنسی میں کام کرتے18سالہ نوجوان سے 40سالہ باپ تک کا سفر طے کریں گے اور ولن لیاک(نواز الدین)سے بدلہ لیتے دکھائی دینگے۔موسیقار جوڑی سچن جگر کی موسیقی لیے ایکشن تھرلر فلم بدلہ پور میڈوک فلمزاور ایروس انٹرنیشنل کے اشتراک سے رواں سال20فروری کو سینما کے بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.