تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:49

تھری ڈی اینیمیٹڈفلم"اِنسائیڈآؤٹ"کانیا ٹیزرٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی......والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم"اِنسائیڈ آؤٹ "کانیا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارپیٹ ڈیکٹرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گِرد گھوم رہی ہے جو گاؤں کی زندگی کے بعد شہر کی زندگی میں ڈھلنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تاہم اس میں ان کی ننھی بیٹیRiley کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اینگر، جوائے ، فیئر،ڈِسگسٹ اور سیڈنیس نامی اپنے انوکھے دوست جو کوئی نہیں بلکہ اسکے اپنے ایموشنزہوتے ہیں ،کی مددکے بعد Rileyکی زندگی میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوتی ہے اور وہ زندگی انجوائے کرنے لگتی ہے۔جونس ریویراکی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ایمی پوئیلر،لیوس بلیک ،منڈی کیلنگ،بِل ہیڈنگ اورفِل اسمتھ کی آوازیں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔پکسر اینیمیشن کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈفینٹسی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 19جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.