تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 فروری 2015
وقت اشاعت: 15:54

امریکن اسنائپر 3کروڑ 19لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر

جیو نیوز - لاس اینجلس.........6آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ’’امریکن اسنائپر‘‘ مسلسل تیسرے ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر سب سے آگے ہے۔ ایکشن پیک امریکن اسنائپر مزید 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کما کر مسلسل تیسرے ہفتے پہلے نمبر پر قابض ہے۔ اپنی ریلیز کے بعد سے فلم اب تک مجموعی طور 25 کروڑ ڈالر سمیٹ چکی ہے، فلم میں امریکی نیوی کے شارپ شوٹر ’’کرِس کائل‘‘ کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے، جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نے ادا کیا ہے۔ اس ہفتے 85لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’’پیڈنگٹن‘‘ رہی، فلم کی کہانی ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے، جو اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کردیتا ہے اور ایک بچہ بھی اس کی شرارتوں میں اس کا ساتھ دیتا ہے اور 85لاکھ ڈالر کے ساتھ ہی فلم ’’پروجیکٹ المانک‘‘ تیسرے نمبر پر ہے۔ فلم کی کہانی ایسے نوجوانوں کے گِرد گھومتی ہے جو ایک ٹائم ٹریولنگ مشین ایجاد کر کے گزرے ہوئے وقت میں سفر کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.