تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:16

آسکرکی سالانہ تقریب سےقبل متوقع امیداوروں کیلئے ظہرانہ

جیو نیوز - بیورلی ہلز......فلمی دنیا کے معتبر ترین ایورڈز " آسکر" کی 87ویں سالانہ تقریب سے قبل متوقع امیداوروں کے لیے خصوصی ظہرانہ دیا گیا ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں 87 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے ڈیڑھ سو سے زائد امیدواروں کو روایتی ظہرنہ دیا گیا ۔ فلمی دنیا کے دمکتے ستاروں اور ہنرمندوں نے ساتھ کھانے کے بعد ایک ساتھ روایتی "آسکر کلاس " تصویر بنوائی ۔ آسکر ایورڈز کی تقریب 22 فروری کو ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی جس کی میزبانی اداکار نیل پیٹرک ہیرس کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.