4 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:51
نئی ہالی وڈ فلم "پِچ پرفیکٹ2 "کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک.......موسیقی اور مزاح سے سجی نئی ہالی وڈ فلم "پِچ پرفیکٹ2 "کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔نیٹ ساؤنڈ2012 کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ سلسلے کی اس دوسری فلم میں گذشتہ فلم میں دھوم مچانے والی لڑکیوں کا میوزک گروپ دوبارہ لوٹ آیا ہے۔ فلم کی کہانی میں موسیقی اور سروں کا ٹکراؤ ہوگا لیکن قہقہوں کے ساتھ۔ موج مستی سے سجی فلم "پِچ پرفیکٹ2 " 15مئی سے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔