3 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:32
بالی ووڈ اداکار ہ وحیدہ رحمان کی 77 ویںسالگرہ
جیو نیوز - نئی دہلی .....ماضی کی پر کشش اداکارہ وحیدہ رحمان آج 77 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ وحیدہ رحمان نے اردو سمیت کئی زبانوں کی فلموںمیں کام کیا۔ان کی دیو آنند کے ساتھ جوڑی کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔50،60 اور 70 کی دہائی میں وحیدہ رحمان نے پیاسا،کاغذکے پھول،گائیڈ،صاحب بی بی اور غلام،سی آئی ڈی،خاموشی سمیت کئی یادگار فلمیںکیں۔ان فلموںکے گیت آج بھی لوگوں کی زبانوںپر ہیں۔فلم گائیڈاور نیل کمل میں انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ وحیدہ رحمان آج بھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔