تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2015
وقت اشاعت: 8:2

عطاالحق قاسمی کی 72سالگرہ پر محفل موسیقی کا اہتمام

جیو نیوز - لاہور .....لاہورمیں معروف ادیب ، کالم نویس اور چیئرمین لاہورآرٹس کونسل عطاالحق قاسمی کی 72ویں سالگرہ منائی گئی،کیک کاٹا گیا اورمحفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ محبان ِ عطاالحق قاسمی فورم کی جانب سے سالگر ہ کی تقریب کا اہتمام الحمراہال میں کیا گیا ، صدارت پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی جبکہ مہمان خصوصی انتظار حسین اور عبداللہ حسین تھے ۔تقریب سے اصغر ندیم سید ، امجداسلام امجد ،مسعود اشعر ،وجاہت مسعود اور عطاالحق قاسمی نے بھی اظہار خیال کیا ۔ عطا الحق قاسمی کی 72ویں سالگر ہ پر پٹیالہ گھرانے کےا ستاد حامد علی نے کلاسیکل ، نیم کلاسیکل اور غزل گا کر شرکاء کو محظوظ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.