تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 فروری 2015
وقت اشاعت: 7:58

ہالی و ڈ اداکارجونی ڈیَپ اور ایمبر ہیئرڈ نے شادی کرلی

جیو نیوز - لاس اینجلس.........ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیَپ اور ایمبر ہیئرڈ کی دوستی ایک اور رشتے میں بدل گئی اور دونوں ایک دوسرے کے جیون ساتھی بن گئے ۔ جونی ڈیَپ اور ایمبر ہیرڈ کی دوستی کی شروعات دو ہزار گیارہ میں دی رَم ڈائری کی شوٹنگ سے ہوئیں، پھر کوئی ایوارڈ شو ہو یا کوئی اور تقریب جونی اور ایمبر ہمیشہ رہے ایک دوسرے کے قریب اورچار سال بعد 51 سالہ جونی ڈیَپ اور 28 سالہ بالاآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ لاس اینجلس میں ہونے والی ان کی شادی کو خفیہ رکھا گیا او ر تقریب میں میڈیا اور شوبز کی شخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.