تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:13

ہالی ووڈ کے اکیڈمی ایوارڈز آسکر کا سب کو بے چینی سے انتظار

جیو نیوز - لاس اینجلس.......ہالی ووڈ کے اکیڈمی ایوارڈز آسکر کی تقریب کا کر رہے ہیں سب بے چینی سے انتظار،انتظامیہ نے مہمانوں کیلئے بہت سی تیاریاں کی ہیں۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی جائے گی، وینیو کو کس طرح سجایا جائے گا،یہ تمام تیاریاں سامنے آ گئی ہیں۔ آسکر میں آنے والے ڈیڑھ ہزار مہمان مزیدار روایتی کھانے اور طرح طرح کی کاک ٹیل سے لطف اٹھا سکیں گے۔ تقریب میں پرانے اداکاروں کی تصویروں کے ساتھ ان کی ہینڈ رائٹنگ میں لکھے نوٹ بھی رکھے جائیں گے۔87 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب 22فروری کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.