6 فروری 2015
وقت اشاعت: 20:2
’’امریکن اسنائپر‘‘کی حکمرانی ختم کرنے ’’اسپنج باب‘‘ میدان میں
جیو نیوز - لاس اینجلس..........تین ہفتوں تک امریکی باکس آفس پر راج کرنے والے ’’امریکن اسنائپر‘‘ کی حکمرانی ختم کرنے اسپنج باب میدان میں آگیا ہے۔ بچوں کا مقبول کارٹون کیریکٹر ’’اسپنج باب‘‘ اب سمندروں سے نکل کر انسانوں کی دنیا میں آ پہنچا ہے۔ ’’دا اسپنج باب مووی:اسپنج آؤٹ آف واٹر‘‘ آج ریلیز کی جارہی ہے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ فلم 6سے 9فروری تک 3کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم کما کر باکس آفس پر پہلا نمبر حاصل کرلے گی۔ تین ہفتوں تک مسلسل باکس آفس پر حکمرانی کرنے والی فلم امریکن اسنائپر کا راج اگلے ہفتے ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ دنیا بھر سے یہ فلم اب تک 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کماچکی ہے اور توقع ہے کہ ویک اینڈ تک مزید 2کروڑ 10لاکھ ڈالر سمیٹ لے گی۔ سائنس فکشن فلم ’’جیوپیٹر اسینڈنگ‘‘ بھی آج ریلیز کی جارہی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اتوار تک تین روز میں ایک کروڑ 85لاکھ ڈالر کمالے گی۔