7 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:34
فلم"ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نیور بیِسٹ "کانیاٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فینٹسی فلم"ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نیور بیِسٹ"کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈزنی ٹون اسٹوڈیوز کی ٹنکر بیل سیریزسلسلے کی اس نئی کڑی "ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نیور بیِسٹ"کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیو لوٹر انجام دئیے ہیں جبکہ سنسنی خیز اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی ننھی پری کے گِرد گھوم رہی ہے جو خوفناک دِکھائی دینے والے ایک جنگلی جانورکو اپنا دوست بنالیتی ہے جبکہ جنگل کے دیگر جانور اس بیِسٹ کو خوف اور دہشت کی علامت تصور کرتے تھے۔ننھی فیری کی دلچسپ حرکات اور جادو سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصوں کی طرح مائے مارگریٹ وہٹ مین ایک بار پھر سے بحیثیت ٹنکر بیل (ننھی پری) کے مرکزی کردار کیلئے اپنی آواز میں ڈائیلاگ ریکارڈ کروارہی ہیں جبکہ دیگر اہم کرداروں کے ڈائیلاگ اداکار تھامس لینن، لوسی لوئی، ایجنلیکا ہوسٹن، ریون سیمن اورجیسی میکارتھی کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔خطرناک بیِسٹ کی شرارتوں اور پریوں کے جادو کے گرد گھومتی یہ تھری ڈی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت3 مارچ کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔