9 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:3
پیرس میں کثیر الثقافتی فیشن شو کا انعقاد،پاکستانی خواتین کی شرکت
جیو نیوز - پیرس .......رضا چوہدری /نمائندہ جنگ........ پھولوں اور خوشبوں کے شہر پیرس کے نواحی علاقہ مو فرمائی میں ملٹی کلچر فیشن ڈیزائن کا شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں پاکستانی نژاد خواتین نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ بھرپور داد بھی وصول کی ۔ان کی پرفا منس پرپاکستانی گیت نے تقریب میں چار چاند لگا دیئے ۔ میئر دو موفرمائی M Lemoin hain نے جنگ /جیو سے گفتگو میں کہا کہ اس پروگرام میں آصفہ شاہ نے جوکردار سرانجام دیا وہ قابل ستائش ہے،بہترین کار کردگی پر انہیں اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا انہوں نے کہا کہ 2008سے وہ یہ اعزاز حاصل کرتی آر ہی ہیں انہوں نے جس انداز میں خواتین کےلئے پاکستانی لباس کی نمائش اور لباس کا ڈیزائن کیا ہے وہ اچھی کوشش ہے ۔مادام Princess Esther Kamatari نے کہا کہ اس ملٹی گلوبل لباس کلچر پروگرام کا مقصد فرانس میں مقیم کمیونٹیز کے لباس اور ثقافت سے مقامی لوگوں کو آگا ہ کرنا ہے جس میں پاکستانی خواتین کی بہترین پرفامنس سے فرانسیسی عوام اپنے ملکی لباس کی بھرپور عکاسی کی ہے جو کہ خوش آئندہ بات ہے۔ پاکستانی خواتین کو پروگرام میں شرکت کا موقع فراہم کرنے والی معروف سیاسی سماجی شخصیت آصفہ ہاشمی نے کہا دیار غیر میں ان لوگوں کے پروگراموں شریک ہو کر پاکستان کے زیادہ دوست بنانا مقصود ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کا وہ چہرہ روشناس کرایا جا سکے جس کی اشد حد ضرورت ہے۔ شو میں پاکستانی لباس کی پرفامنس پیش کرنے والی شہیلا رضوی اور ناصرہ خان نے کہا ان کا مقصد تھا کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے متعلق پھیلایا گیا منفی پراپیگنڈ ے میں کوئی حقیت نہیں ۔اسلام خواتین کو مکمل حقوق اورآزادی دیتا ہے ،فرق صرف اتنا ہے کہ سوچ قومی اورمثبت ہونی چاہئے اس نظریہ کے تحت ہم نے پرفامنس کرکے پاکستان کا نام روشن کیا جس کا سہرا معروف سیاسی سماجی شخصیت آصفہ ہاشمی کے سر ہے اس پروگرام میں جاپان سے یورپ اور افریقی ممالک سے سمیت یورپی ممالک کے 47 ملکوں کے تین سو زیادہ خواتین نوجوانوں اور بچوں نے اپنے اپنے ملک کے لباس کلچر کی انتہائی عمدہ پرفامنس کا عملی مظاہرہ کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔