9 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:3
معتبر فلمی اعزازبافٹا کا 68 واں سالانہ میلہ لندن میں سجایا گیا
جیو نیوز - لندن.......دنیائے فلم کے دوسرے معتبر ترین فلمی اعزاز "برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس" یعنی بافٹا کا 68 واں سالانہ میلہ لندن میں سجایا گیا ۔ فلم " بوائے ہوڈ " سال کی بہترین فلم قرار پائی۔ 68 ویں بافٹا ایوارڈز کی ستاروں سے چمچماتی تقریب لندن کے رائل اوپرا ہاوس میں منعقد ہوئی ، جہاں دنیا بھر سے آئے فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنا رنگ جمایا۔سال 2014 کی بہترین فلم کا اعزاز فلم" بوئے ہوڈ "نے حاصل کیا جبکہ اسی فلم کے لیے Richard Linklater کو بہترین ہدایت کار کے اعزاز سے نوازا گیا۔"بوئے ہوڈ" میں بہترین معاون اداکاری پر Patricia Arquette کو بافٹا دیا گیا ۔کامیڈی پر مبنی فلم "دی گرینڈ Budapest ہوٹل" نے پانچ بافٹا ایوارڈز حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ فلم نے بہترین Original Screenplay، بہترین موسیقی، بہترین پرڈکشن ڈیزائن، بہترین Costume Design اور بہترین میک اپ اینڈ ہیر کا اعزاز حاصل کیا۔رومانوی سوانح عمری پر بنائی گئی فلم The Theory of Everything میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایڈی Redmayne میں کو بہترین اداکار کا اعزاز دیا گیا جبکہ فلم Still Alice میں ڈرامائی اداکاری پر Julianne Moore کو بہترین اداکارہ کا بافٹا ایوارڈ عطاء کیا گیا۔فلم The Theory of Everything کو بہترین برطانوی فلم قرار دیا گیا۔فلم Whiplash کے لیے اداکاری J. K. Simmons کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔