9 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:12
چینی اداکارہ نے ڈرون کے ذریعے شادی کا سندیسا قبول کر لیا
جیو نیوز - بیجنگ......ڈرون چین میں محبت کے اظہار کا ذریعے بن گئے، چینی اداکارہ کو ان کے دوست نے ڈرون کے ذریعے شادی کا سندیسا بھیجوایا۔ شانگ زی نے شادی پر رضامندی ظاہرکردی۔چینی میڈیا کے مطابق شانگ زی کو ان کے دوست وینگ فنگ نے ڈرون کے ذریعے شادی کا پیام بھجوایا۔ وہ اس منفرد انداز پر حیران رہ گئیں۔اس موقع پر ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔ وینگ نے شادی کے پیغام کے ہمراہ ہیرے کی انگوٹھی بھی شانگ کو بھجوائی تھی۔ شانگ زی نے شادی کی پیش کش قبول کرتے ہوئے ضامندی ظاہر کردی ہے۔