11 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:42
فلم "اب تک چھپّن2"کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
جیو نیوز - ممبئی.....نانا پارٹیکر کے چاہنے والے اب ہوجائیں تیار کیونکہ بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپورکرائم فلم اب تک چھپن کے سیکوئل اب تک چھپن 2کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اعجاز گلاب کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی برطرف کئے گئے ایک ایسے پولیس افسرکے گرد گھومتی ہے جسے بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کیلئے دوبارہ چارج دے دیا جاتا ہے۔فلم میں دبنگ پولیس افسر کا کردار نانا پارٹیکر نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں اشوتوش رانا،وکرم گوکھال اور گل پانگ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔رام گوپار ورما کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 27فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔