تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:2

فلم"کنگز مین :دی سیکرٹ سروس"کانیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک........ جیمز بانڈ کے جاسوسی کردار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ جاسوسی کردار پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم کنگز مین دی سیکرٹ سروس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔میتھیو واگھن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لاوارث نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے جاسوسی کرنے والی ایک ایجنسی ماہر جاسوس بنانے کیلئے ٹریننگ دیتی ہے۔فلم میں نوجوان جاسوس کا کردار ٹیرن ایگرٹن نبھائیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں کولن فرتھ،مائیکل کین ، اور سیمیول شامل ہیں۔جاسوسی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ایکشن سے بھرپور فلم 13 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.