تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 فروری 2015
وقت اشاعت: 19:32

کراچی آرٹس کونسل میں انور مقصود کا دھرنا جاری

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں انور مقصود کا دھرنا جاری ہے۔ آرٹس کاؤنسل میں یہ دھرنا کب تک چلے گا۔ کئی ماہ سے دھرنوں کی زد میں گھرے وفاقی دارلحکومت اور لاہور میں ہفتوں کی کامیابی کے بعد انور مقصود کے قلم کا یہ شاہکار 15جنوری سے مسلسل کراچی آرٹس کونسل میں غیر معمولی رش کا باعث بنا ہوا ہے۔ سیاسی منظر نامے کو خوبصورتی سے طنزو مزاح میں لپیٹتے اس کھیل میں کپتان اور مولانا سے لے کر بلاول بھٹو تک ملک کے ہر اہم رہنما اور میڈیا کے کردار کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔آج کےسیاسی ماحول اور جلسوں کے نئے ٹرینڈز کی مزاحیہ اور منفرد انداز میں بھرپور عکاسی کے لئے کوپی کیٹس پروڈکشن کی اس پیشکش میں میوزک کا بھی خاص کردار ہے۔گزشتہ نومبر سے ملک کے تین بڑے شہروں میں نمائش کی سینچری پار کرتے انور مقصود کے اس دھرنے کا ملکی سفر اٹھارہ فروری کو کراچی آرٹس کونسل میں اختتام پزیر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.