تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:40

بالی ووڈ کے معروف تیلگو پروڈیوسر ڈاکٹر ڈگوبئی چل بسے

جیو نیوز - ممبئی ...... بالی وڈ کے معروف اور تجربہ کار تیلگو پروڈیوسر ڈاکٹر ڈگوبئی رامانائیڈو طویل علالت کے بعد چل بسے۔تجربہ کار پروڈیوسر کافی عرصہ سے بیمار اور کینسر کے مرض میں مبتلا بھی تھے۔ 79 سالہ لیجنڈ فلم میکر نے بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ انفرادی طور پر سب سے زیادہ فلمیں پروڈیوس کرنے کے حوالے سے ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔ انہوں نے بھارت کی 13 مختلف زبانوں میں 150 سے زائد فلمیں پروڈیوس کیں۔ بھارتی فلموں کے متعدد ستاروں نے ٹویٹر پر ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.