تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:52

انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی تقریب کل ہو گی،برقعہ ایونجر بھی نامزد

جیو نیوز - نیویارک........انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی تقریب کل نیویارک میں ہورہی ہے جیو پر پیش کی جانے والی پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز برقعہ ایونجر بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہے۔ برقع ایونجرکہانی ہے،پاکستان کی پہلی سپر ہیروئن جیا کی، جو برقعہ اوڑھ کر ظلم اور ظالموں کا مقابلہ کرتی ہے۔ مارشل آرٹ کی ماہر جیا کا پیغام ہے امن کا قیام، تعلیم کا فروغ اور خواتین کوبااختیار بنانا۔ جیو تیز پر پیش کی جانے والی پاکستان کی یہ پہلی اینی میٹڈ سیریز انٹرنیشنل ایمی کڈز ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی۔ ایوارڈز کی تقریب کل نیویارک میں ہورہی ہے۔ برقعہ ایونجر کے خالق اور ہدایت کار ہارون رشید اور جیا کو اپنی آواز دینے والی ماڈل اور اداکارہ عینی جعفری تقریب میں شرکت کریں گے۔ ایمی کڈز ایوارڈ کے لیے برقعہ ایونجر سیزن ون کا پہلا episode نامزد کیا گیا ہے۔ جس میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی ٹی وی شو کو ٹی وی کی دنیا کے آسکر سمجھے جانے والے ایمی کڈز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ جیتنا تو بڑی بات ہے ہی، اس کے لیے نامزدگی بھی کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں۔ برقعہ ایونجر اب تک جو عالمی ایوارڈز اپنی جھولی میں ڈال چکی ہے، ان میں امریکا کا جارج فوسٹر پی باڈی ایوارڈ، جرمنی میں international Gender Equality prize، بیسٹ ٹی وی شو کا ایشین میڈیا ایوارڈ اور اور کینیڈا میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بہترین اینی میشن پر Rising Star Award شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.