19 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:29
ممبئی والوں کے سر سے ’’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘‘کا خمار اتر گیا
جیو نیوز - ممبئی .........بالآخر ممبئی والوں کے سر سے شاہ رخ خان کی فلم’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا خمار اتر گیا۔ ممبئی کے سینما میں فلم ایک ہزار ہفتوں کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد پردے سے اتارلی گئی۔ آخری شو بھی دو سو سے زائد افراد نے دیکھا۔’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘19اکتوبر 1995ءکو ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما میں لگی تو پھر آج جاکر پردے سے اتری۔ فلم نے سنیما میں لگا تار ایک ہزار ہفتے مکمل کیے جبکہ مجموعی طور پر ایک ہزار نو ہفتے تک یہ فلم بلاتعطل سنیما کی زینت بنی رہی، یہ عرصہ لگ بھگ بیس سال پر محیط ہے۔ ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ نے بھارتی سنیما پر سب سے زیادہ عرصے تک راج کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس سےپہلے ’’شعلے‘‘ فلم 5سال تک سنیما پر مسلسل چلتے رہنے کا اعزاز رکھتی ہے۔