تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:5

اکیڈمی ایوارڈز کیلئے لفافوں کی تیاری تیزی سے جاری!

جیو نیوز - لاس اینجلس.......اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں رہ گئے ہیں صرف دو دن،فلمی دنیا کا یہ بڑا اعزاز کون اپنے نام کرے گا اور کون ہاتھ ملتا رہ جائےگا،اس کیلئے جاری ہے لفافوں کی تیاری۔ اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ سجنے کو ہے تیار،گلیمر، رنگ، روشنیاں،خوبصورت ستاروں کی کہکشاں،کون کون سے رنگ ہیں جو آسکر کو منفرد نہیں بناتے؟؟جب تقریب ہو ایسی شاندار تو اس کے انتظامات بھی ہوتے ہیں اپنی مثال آپ۔ آسکر ونرکے نام کا اعلان کیا جاتا ہے، تو مرکز نگاہ ہوتا ہے وہ لفافہ، جس میں چھپا ہوتا ہے خوش نصیب آسکر ونر کا نام، تو جناب ان دنوں جاری ہے آسکر ونر زکے ناموں والے لفافوں کی تیاری، مارک فرینڈ لینڈ کے ڈیزائن کیے ہوئے یہ لفافے پہلی بار 2011ءکی تقریب میں استعمال ہوئے۔میٹیلک گولڈ پیپر اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والا میرون کلر لفافوں کو چار چاند لگارہا ہے۔ فرینڈ لینڈ کا کہنا ہے کہ یہ لفافہ اتنا خوبصور ت ہے کہ اسے محفوظ رکھنے کو جی چاہے۔لفافے تو ہورہے ہیں تیار،ہے تو بس اب ونرز کے نام جاننے کیلئے 22فروری کا انتظار۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.