21 فروری 2015
وقت اشاعت: 20:26
آسکر :خواتین اس بار کلاسیکل ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کرینگی
جیو نیوز - لاس اینجلس........فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی تقریب کل ہوگی،جس میں شریک فلمی ستارے کیسے رنگ جمائیں گے،اس بارے میں بھی پیشگوئیاں عروج پر ہیں۔ آسکر کی جگمگاتی شام کا ہے سب کو بے چینی سے انتظار،کون کر پائے گا آسکر اپنے نام یہ جاننے کیلئے سب ہیں بے قرار، لیکن اس کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر خواتین کی تیاری بھی خوب ہوگی۔ خوبصورت اور دلکش لباس کے ساتھ نت نئے ڈیزائن کی جیولری بھی مرکز نگاہ ہو گی۔ کوئی ڈائمنڈ نیکلس گلے میں سجائے گا تو کوئی ہاتھو ں میں بریسلٹ۔ ماہرین کہتے ہیں ہالی ووڈ کی خواتین اس بار آسکر میں کلاسیکل ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کریں گی۔ آسکر کی شاندار تقریب 22 فروری کو ڈولبی تھیٹر میں ہوگی۔