22 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:52
لاہور ادبی میلے کا تیسرا اور آخری دن، شرکا کی دلچسپی عروج پر
جیو نیوز - لاہور.........لاہور لٹریری فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز بھی ادب ، ثقافت اور سیاست سے متعلق سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں ،شرکاء کی ادبی میلے میں دلچسپی بھی عروج پر ہے۔ لاہور کے الحمرا ہال میں جاری ادبی میلے کے آخری روز بھی شعرو ادب ، ثقافت اور سیاست سے متعلق نشستیں منعقد کی جا رہی ہیں،پاک بھارت امن پر پہلی نشست میں سابق وزرائے خارجہ خورشید محمود قصوری اور حنا ربانی کیساتھ بھارتی مہمان شریک ہوئے ۔ فیض احمد فیض سے متعلق نشست میں ان کی شاعری پر بھرپور مباحثہ ہوا،ملکہ ترنم نورجہاں ،دی ایمپریس آف سانگز، پرنشست میں گائیکی میں انہیں خراج پیش کیا گیا ،ممتاز ناول نگار عصمت چغتائی کے ادبی کارناموں پر آئی اے رحمان ، امینہ سید اوردیگر نے لب کھولے ،دیگر نشستوں میں انتظار حسین ، کشور ناہید ، مسعود اشعر ، عاصمہ جہانگیر نے شرکت کی ،ادبی میلے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں، الحمراہال کے اردگرد ٹینٹ اور خاردار تار لگائے گئے ہیں اور شرکاء کو سخت چیکنگ کے بعد اندر جانے دیا جا رہا ہے۔